Baby Date Honey Ghooti

 150

Date Honey Ghoti

 
Compare
SKU: 627 Category:

Description

مہناز ہنی کی جانب سے پیش خدمت ہے شہد وکھجور سے تیار کردہ ( گھٹی )

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قُبا میں میرے ہاں ولادت ہوئی پھر میں نومولود بچے ( یعنی عبدا للہ بن زبیر) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں لائی اور ان کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں رکھ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور منگائی اور چبا کر ان کے منہ میں ڈال دی پھر ان کی تحنیک کی اس کے بعد ا ن کے لیے برکت کی دعا کی ۔ (متفق علیہ ، مشکوة شریف )

حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کر تی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نو مولود بچے لائے جا تے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے برکت کی دعا کر تے اور گھٹی دیتے ( مسلم شریف)

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے ہا ں لڑکا پیداہوا تو میں اسے لیکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہواتو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نا م ابراہیم رکھا اور کھجور کو اپنے دندان مبارک سے نرم کر کے اسے چٹایا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی پھر مجھے دے دیا۔ ( بخاری شریف )

تحنیک کے لغوی معنی کسی چیز کو چبا کر نرم بنا نا ہے۔ تحنیک کاطریقہ یہ ہے کہ مرد یا عورت کھجور یا کوئی میٹھی چیز چبا کر نرم کرے کہ اسے نگلا جا سکے پھر وہ بچے کامنہ کھول کر اس میں رکھ دے ۔

گھٹی ( تحنیک کے طبی فوائد )
کھجور میں شوگر ، وٹامن ، معدنیا ت اور دیگر اہم غذائی عنا صر بڑی مقدارمیں پائے جا تے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے جو بھی میٹھی چیز بنائی ہے جیسا کہ کھجور، شہد ،گنے کا رس وغیرہ ان تمام چیزو ں میں ایسے کیمیائی مر کبا ت مثلاَ کرومیم وغیرہ مو جو د ہیں جو جسم میں گلوکوز کو جذب ہونے میں مدد دیتے ہیں ، لبلبے کے فعل کو متا ثر نہیں ہو نے دیتے اور شو گر کے مر ض سے دور رکھتے ہیں ۔
پیدائش کے بعدنومو لود کے منہ میں میٹھی چیز خاص طور پر کھجور کا گودا ڈالنے سے درد کا احساس کم ہو جا تاہے ۔ وضع حمل کے دوران بچہ عموما جن مرا حل سے گزر تا ہے اس میں دبا ﺅ ، کھچا ﺅ اور اندرونی ضربا ت سے جو تکلیف ہو تی ہے ان کا وہ رو کر اظہا ر کر تا ہے ۔ گھٹی حیرت انگیز طور پر بچے کی شفا یابی کا ذریعہ بنتی ہے مزید یہ کہ دل کی حرکات کو جلد نارمل سطح پر لانے میں بھی بہت مو ¿ثرہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ سنت رحمت اور شفا بخش ہے ۔
چھوٹے بچوں کے اپریشن از قسم ختنہ سے پہلے اور لیبارٹری میں ٹیسٹوں کے لیے خون لینے سے پہلے شہد چٹا دینے یا کھجو ر وغیرہ کھلا دینے سے بچے کی تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے اور صحت یا بی کے دورانیے کو بھی ۔